جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

’ٹی 20 کی ٹاپ 5 ٹیمیں بھی بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی ٹی 20 فارمیٹ میں جگہ نہیں بنتی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم تنقید کی زد میں ہیں، سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں پر تنقید کی جارہی ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے بھی ٹی 20 فارمیٹ میں بابر اعظم کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا بہترین کھلاڑی بابر اعظم ہے لیکن وہ ٹی 20 کی ٹاپ فائیو ٹیموں میں بھی فٹ نہیں بیٹھتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں صرف چار پانچ ٹاپ ٹیموں کی بات کر رہا ہوں، کیا بابر ان ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں فٹ ہو سکتا ہے؟ آسٹریلیا؟ بھارت؟ یا انگلینڈ کی؟ جواب ہے ‘نہیں’۔

واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی، پاکستان کو گروپ میچز میں امریکا اور بھارت سے شکست ہوئی جبکہ گرین شرٹس نے کینیڈا اور آٗئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں