قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے اور ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
شعیب ملک نے یہ اعزاز آج نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ کے دوران 26 رنز کی اننگز کھیل کر عبور کیا، انہیں میچ سے قبل 11 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 12 رنز درکار تھے۔
شعیب ملک سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والے دونوں کرکٹرز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھتے ہیں جن میں کرس گیل پہلے اور کیرون پولارڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Shoaib Malik is just the third batter to amass 11k runs in Twenty20 cricket 🙌 pic.twitter.com/398INj6TJD
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 7, 2021
پاکستانی آل راؤنڈر نے 411 اننگز میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 21ویں میچ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا 155 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
طیب طاہر نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، خوشدل شاہ 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔