ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ثنا جاوید کی تصویر پر شعیب ملک کا کمنٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی تصویر پر شوہر شعیب ملک کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر پی ایس ایل کا میچ دیکھ رہی ہیں اور سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔

ثنا جاوید کی تصویر شوہر شعیب ملک نے ’خوبصورت‘ لکھا۔‘ جبکہ پی ایس ایل کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے بھی ’آنکھوں اور فائر‘ کی ایموجیز بنائیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کی تصویر لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ثنا جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع دی تھی۔

سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں