ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ابوظہبی ٹیسٹ: شعیب ملک نے شاندار ڈبل سنچری بناڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف سنچری اکاؤنٹ کھولنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پانچویں وکٹ پر پاکستان کی جانب سے ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی بیٹسمنوں نے رنز کے انبار لگادیئے۔

بلے بازوں کے تگڑے وار نے گوروں کا براحال کردیا۔ ٹیسٹ کے پہلے روز شعیب ملک نے کیرئیرکی تیسری سنچری بنائی۔ جبکہ تیسٹ کے دوسرے دن سابق کپتان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکورکی۔

شعیب ملک نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کے بعد ناقدین کو بھرپور جواب دیا اور اپنی شاندار ڈبل سنچری کے ذریعے ٹیم میں اپنی واپسی کو درست ثابت کیا ،

دوسرے روز بھی شعیب ملک کا بلا رنز اگلتا رہا اورڈبل سنچری جڑ ڈالی۔ بہتی گنگا میں اسد شفیق نے خوب ہاتھ دھوئے۔

انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اور کیرئیر کی آٹھویں سنچری بناڈالی۔ اسدشفیق ایک سو سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں جاوید برکی اور نسیم الغنی کا ترپن سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، ملک اور شفیق نے ریکارڈشراکت میں دوسواڑتالیس رنز بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں