جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ 2019، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا میچ کل ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا میچ کل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے 12 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کی 12 رکنی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک، فاسٹ بولر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری ہے، ورلڈ کپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 7 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم صرف تین میچ ہی جیت سکی ہے۔

سن 2015 کے ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 104 رنز سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں