اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے سابق کپتان میدان میں، بابر اعظم کو قیمتی مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سابق قومی کپتان شعیب ملک پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ قومی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ پہلے آئرلینڈ میں گرین شرٹس تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد بمشکل سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے اس کے بعد انگلینڈ نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کی۔

اس صورتحال میں جب مختلف حلقوں کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور تنقید کی جا رہی ہے۔ ایسے میں سابق قومی کپتان شعیب ملک قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔

- Advertisement -

شعیب ملک سے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم پہلے بھی مشکل میں آئے اور لڑ کر مشکلات سے نکلے ہیں۔

سابق کپتان مزید لکھتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل رہی۔ میرے خیال میں بابر اعظم کو نمبر تین پر ہی بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ ٹیم کو مڈل آرڈر  میں بابر اعظم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اعظم خان اور شاداب خان کو حالیہ کارکردگی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں ہی ٹیم  کے میچ ونر ہیں۔

شعیب ملک نے شاداب خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا مورال ہائی رکھیں۔

1121

بارش سے متاثرہ چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی۔ سیریز میں  کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی نمایاں نہیں رہی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خامیاں سامنے آئیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ مشن: انگلینڈ سے شکست کا داغ لے کر قومی ٹیم امریکا روانہ

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ سے ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانہ ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں