اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شعیب ملک، یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ’پروگرام دی پویلین‘ میں 2009 ورلڈ کپ سے متعلق واقعے کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں شعیب ملک نے بتایا کہ ’جب ہم 2009 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے تو سابق کپتان یونس خان نے بولا کہ ’آپ ٹرافی اٹھائیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ میرے لیے بہت ہی خاص لمحہ تھا۔

- Advertisement -

پروگرام میں شریک سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم نے انہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ یونس خان بہت ہی اچھے شخص ہیں۔

میزبان فخر عالم نے کہا کہ ’میں سمجھ سکتا ہوں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے آپ کیسا محسوس کررہے ہوں گے۔

سابق کوچ و کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ’یہ خاص لمحہ ہوتا ہے کوئی کھلاڑی جو آپ کے ساتھ ہو اور آپ کا اس طرح خیال رکھے۔

وسیم اکرم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسٹوری ختم ہوگئی تو کچھ بات کریں، شعیب ملک مسکراتے ہوئے بولے کہ کوئی لطیفہ ہی سنادیں۔

بعدازاں شعیب ملک نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چہرے پر جذبات کم ہی ظاہر ہوتے ہیں اور یہ شکایت گھر سے بھی ہوتی ہے لیکن آجائیں تو پھر رکتے نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں