اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ویڈیو: شعیب ملک آئندہ ورلڈکپ کھیلنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں سوشل میڈیا صارف کے سوال کے جواب میں شعیب ملک نے ورلڈکپ کھیلنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں انِ ایکشن ہوں گے؟

- Advertisement -

جس کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ بالکل! مجھ سے بات کی جائے تو میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اسی طرح جسمانی طور پر فٹ ہوں جیسے اپنی جوانی کی کرکٹ میں تھا، مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں ضرور اس پر غور کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں