بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں، بہترین پرفارم کرنا ہے، شعیب ملک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرا ہدف کسی کو خوش کرنا نہیں ہے بہترین پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، احسان علی کا پراعتماد انداز دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، احسان علی کو کھیلتا دیکھ کر اپنا ڈیبیو میچ یاد آگیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا ہدف اچھی کرکٹ کھیلنا تھا جس میں کامیاب رہے، کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے کوشش ہوتی ہے اچھا کرنا ہے، میں جب بھی ٹیم سے ڈراپ ہوا گھر نہیں بیٹھا۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلا گیند پیڈز میں لگنے سے کہانی ختم ہونے کا احساس نہیں ہوا، کہانی کبھی ایک صفحے کی نہیں ہوتی ابھی میری کرکٹ باقی ہے، انسان ہمیشہ سیکھتا رہتا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہمیشہ چیلنج کو قبول کرتا ہے، میری کوشش ہے تسلسل سے کارکردگی دکھاتا رہوں۔

دوسری جانب احسان علی نے کہا کہ پہلے میچ میں اچھا پرفارم کرنے پر بے حد خوشی ہے، کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی، بیٹنگ کے دوران شعیب بھائی نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دوسرا ٹی 20 پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں