پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کپتان بنائے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ اور محمد رضوان کو کپتان بنانے پر ردعمل دے دیا۔
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان کو جو ٹیم دی گئی ہے اس میں میچ ونر بھی نہیں ہے، بابر اعظم سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ آرام چاہتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو کوچ گیری کرسٹن کے تجربے کی ضرورت تھی، گیری کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو وضاحت دینی چاہیے۔
گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔
فخر زمان کے بیٹے کی شاندار بولنگ، ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شرلی چھوڑ دی گئی، مقصد کسی کو نیا دکھانا نہیں تھا، شان کو بیٹنگ میں غلطیاں دور کرنے کا کہا تھا، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔