ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ویڈیو: شعیب ملک نے بابر اعظم سے کیا درخواست کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم سے ایک درخواست کی ہے۔

آے آر وائی کے پروگرام ’دی پولین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میلبرن کا گراؤنڈ مختلف تھا لیکن ہمارے کھلاڑیوں میں گیم کی سمجھ نظر نہیں آئی، فائنل میں ہونا یہ چاہیے تھا کہ ٹیم کی حکمت عملی آخر کے 2 اوورز میں بولرز کی گیند اور اسٹیڈیم کی باؤنڈری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہٹ کرنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کو مدنظر رکھتے ہوئے 150 کا ٹارگٹ بھی ایک اچھا ٹارگٹ ہوتا لیکن بابر کی وکٹ نہیں جانی چاہیے تھی کیوں کہ اس وقت بابر اور شان مسعود کی پارٹنر شپ بن رہی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے افتخار کے حوالے سے کہا کہ انکا جو کام تھا گیم کو آگے لے کے جانا جس کی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں لیکن انکی بھی وکٹ گئی، انکی مڈ ان اوور میں وکٹ نہیں جانا چاہیے تھا۔

دوران شو شعیب ملک نے بابر اعظم سے درخواست کی کہ  وہ گگلی کے خلاف کام کرے جس پر وسیم اکرم نے شعیب ملک سے پوچھا کہ اگر کسی بیٹسمین کو گگلی  ہاتھ سے  نظر نہ آئے تو پھر آپ بتائیں ایسی صورت میں کیا تکنیک ہونی چاہیے؟

اس پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر بطور بلے بار کوئی بولر کا ہاتھ چیک نہیں کرپارہا تو ذہن میں رکھیں کہ صرف ایک چیز پکڑی جاسکتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کوئی بیٹسمین گگلی بھی پکڑ لے اور ساتھ ہی لیگ اسپن بھی، سادہ سی بات ہے اس کے لیے ویڈیو دیکھی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں