قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو بیٹے اذہان مرزا ملک کی یاد ستانے لگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اور بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں اذہان کو خوشگوار موڈ میں گاڑی میں کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’بابا آپ کو مس کررہے ہیں اذہان۔‘شعیب ملک نے مزید لکھا کہ ’جلد ملیں گے بنگلہ دیش سے آپ کے لیے ڈھیر ساری محبت۔‘ انہوں نے بیٹے سے محبت کے اظہار کے لیے ایموجیز بھی بنائیں۔
– Baba is missing you Izhaan ❤️, sending love from Bangladesh see you soon 🏎🥰 pic.twitter.com/6skJE5rMzS
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 10, 2023
واضح رہے کہ قومی کرکٹر ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
آج کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک نے شاندار نصف سنچری اسکور کی لیکن ان کی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں: بی پی ایل میں شعیب ملک نے نصف سنچری بنا ڈالی
انہوں نے 36 گیندوں پر 54 رنز بنائے ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
– ALHAMDOLILLAH ❤️ https://t.co/DR3u3m05tV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 10, 2023