کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ ر بیٹر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے نوجوان کرکٹرز کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے جونئیر لیگ کا واقعہ بتایا کہ ایک بچے نے کہا کہ مجھے میرے والد نے بولا ہے پہلے اپنے لیے رنز کرو۔
نوجوان کھلاڑی نے شعیب ملک کو کہا کہ میرے گھر سے مجھے میسچز آتے ہیں کہ پہلے اپنے لیے ٹیم میں کچھ کرو، تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں کیا کروں؟
جس پر شعیب ملک نے نوجوان کرکٹرز اور بلخصوص والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کے ذہن میں یہ بات کبھی نہ ڈالیں کہ ٹیم میں پہلے اپنے لیے رنز کرو، اس طرح کی باتیں اپنے بچوں کو سیکھائیں گے تو بچہ کہی کا نہیں رہے گا۔
اس کے علاوہ پینل میں موجود وسیم اکرم نے کہا کہ عام زندگی میں بھی کسی بھی والدین کو اپنے بچوں کو یہ سیکھانا چاہیے کہ مشکل وقت کا کس طرح سے مقابلہ کرنا ہے۔