پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے دوسری شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ ثنا جاوید کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی تصاویر کا دلکش کولاج شیئر کیا اور ان کے لیے محبت بھرے خیالات کا اظہار کیا، فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شعیب نے لکھا کہ ہم نے بہت سارے خوبصورت دن اور یادگار لمحات ساتھ گزارے۔
اداکارہ اور اہلیہ ثنا جاوید کے لیے ان کے شوہر شعیب ملک نے مزید لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک اور میری بہترین دوست میں آپ سے محبت کرتا ہوں‘۔
شعیب ملک نے انسٹاگرام پر کچھ دیر قبل ہی اپنی اور ثنا کی یادگار تصاویر کی یہ پوسٹ شیئر کی ہے جس پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں کئی صارفین نے ان کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیا۔
اداکارہ ثنا جاوید اپنی اور شوہر شعیب ملک تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بناتی ہیں، کچھ عرصے قبل ثنا نے متحدہ عرب امارات سے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں جوڑا کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہا تھا۔
ثنا جاوید نے شعیب ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، ساتھ ہی انھوں نے ایموجیز کا بھی استعمال کیا تھا۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شعیب اور ثنا کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔