منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی سالگرہ کے موقع پر شوہر و قومی کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب ملک نے تصاویر  شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو ثنا شعیب ملک۔‘

ثنا جاوید نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دینے پر پوسٹ میں شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

شعیب ملک نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

ثنا جاوید نے اس سے قبل بھی شعیب ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر شعیب ملک نے ’خوبصورت‘ لکھا تھا۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع دی تھی۔

سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں