پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

پاپا، ڈیڈی اور نہ ہی بابا، شعیب ملک کا بیٹا انہیں کیا کہہ کر پکارتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں بچے اپنے والد کو پاپا، ڈیڈی، بابا ابو کہہ کر پکارتے ہیں لیکن پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کا بیٹا انہیں منفرد نام سے مخاطب کرتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک جن کی ان کی پہلی سابق بیوی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔ اذہان اپنے والد کو روایتی انداز میں پاپا، ڈیڈی، بابا یا ابو کہہ کر نہیں پکارتا بلکہ منفرد انداز میں انہیں مخاطب کرتا ہے۔

یہ انکشاف خود شعیب ملک نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داریاں 3 مختلف شہروں میں تقسیم ہو چکی ہیں۔ کراچی میں پیشہ ورانہ معاملات ہیں، دبئی میں میرا بیٹا اذہان رہتا ہے اور سیالکوٹ میں والدہ مقیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں مہینے میں دو مرتبہ دبئی کا دورہ کرتا ہوں تاکہ بیٹے کے اسکول اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا خیال رکھ سکوں، اذہان کے اسکول سے لے کر کھیل کے میدان تک ہر سرگرمی میں اس کا ساتھ دیتا ہوں۔

اسی دوران اپنے بیٹے سے جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ پارک جاتا ہوں اور اس کی ٹینس اور ساکر کی کلاسز میں دلچسپی لیتا ہوں۔ وہ ابھی 6 سال کا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اذہان کسی کھیل میں مہارت ضرور حاصل کرے گا۔

شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان سے تعلقات کی نوعیت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم روایتی باپ بیٹوں کی طرح نہیں بلکہ دوستوں کی طرح رہتے ہیں اور وہ مجھے ’’برو‘‘ کہہ کر پکارتا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی 2010 میں شادی ہوئی تھی جو 2024 میں ختم ہوگئی۔ سابق قومی کپتان نے اس کے بعد اپنی زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے معروف اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں