پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے مجرمانہ فعل کیا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری کے رویے پر مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا، پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار کر مجرمانہ فعل کیا، سیاسی کمیٹی کی جانب سے فواد چوہدری کے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی مذمت کی گئی۔
مذمتی اعلامیے میں پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری کا شعیب شاہین پر بلااشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔
اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا
پی ٹی آئی نے کہا کہ راہِ فرار اختیار کرنیوالے بزدل اور سیاسی غدار سے یہی توقع ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی شعیب شاہین سے اظہار یکجہتی اور مکمل سپورٹ کرتی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چوہدری خود کو کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اور اس کے اعلامیے کو دوٹکے کا قرار دے دیا، ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ دوٹکے کی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی ایک غیر اہم کلرک کے معاملے پر قرارداد لے آئی۔
فواد چوہدری کا ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اکثر لوگ ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے۔
میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، فواد چوہدری