پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شعیب شاہین کا چیف جسٹس پاکستان کو خط ، انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کر انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی پر ازخودنوٹس لینے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کوخط لکھ دیا، خط میں لکھا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں اور ووٹ کی توہین کی طرف توجہ دلانا چاہتاہوں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بطور آزاد امیدوار این اےسینتالیس سے انتخابات میں حصہ لیا، فارم پینتالیس کےمطابق ایک لاکھ چار ہزار پانچ سو اٹہتر ووٹ لئے، تقریباً ترپن ہزار ووٹ کی برتری لی۔

رہنما پی ٹی آئی نے خط میں لکھا کہ ثبوت کے طورپرفارم پینتالیس موجودہیں،آراودفترمیں رسائی مشکل بنادی گئی، نتائج کے مرحلے کوغیرمنصفانہ طریقہ سے مکمل کیا گیا، اور یکطرفہ عمل کے بعد فارم سینتالیس میں مجھے چھیاسی ہزار تین سو پچانوے ووٹ کے ساتھ ناکام ظاہر کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرے مدمقابل ن لیگ کےطارق فضل کو ایک لاکھ دو ہزار پانچ سو دو ووٹ کے ساتھ کامیاب ظاہر کیا گیا، یہی فارم پینتالیس مصطفیٰ کھوکھر،کاشف چوہدری،حافظ خاورکے پاس موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع کے باوجود لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ صرف ایک حلقہ نہیں ملک بھرکےدرجنوں حلقوں کی یہی صورتحال ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتےہوئےفارم پینتالیس کے مطابق نتیجہ جاری کرنےکی استدعا کردی اور کہا ٹیمپرڈدستاویزات ساتھ لانے والے کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں