ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

طیارے میں کھڑکی والی سیٹ کیلئے مسافروں کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہوائی جہاز میں کھڑکی والی سیٹ کیلئے امریکی اور برطانوی مسافر آپے سے باہر ہوگئے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرسی کے لئے جھگڑا کہاں نہیں ہوتا ، ایسا ہی دلچسپ واقعہ برطانیہ کی معروف ریان ائیر لائن کی پرواز میں پیش آیا۔

مالٹا سے لندن جانے والی پرواز میں جہاز کی کھڑکی والی سیٹ کے دو خواہش مند آپس میں لڑپڑے، جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک مسافر نے دوسرے کو اپنی کھڑکی والی سیٹ تک جانے کی اجازت نہ دی۔

- Advertisement -

ونڈو سیٹ کیلئے امریکی اور برطانوی مسافر کے درمیان باتوں سے شروع ہونے والا جھگڑا ہاتھوں تک جا پہنچا اور مسافروں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں مسافروں کو کھڑکی والی سیٹ پر جانے کا راستہ نہ دینے پر بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پھر بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مسافر لڑائی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے باعث پرواز دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں