منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ہوٹل منیجر نے خاتون کسٹمرز پر ابلتا گرم پانی پھینک دیا، چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈلاس: امریکہ میں غلط آرڈر کی شکایت کرنے پر ہوٹل منیجر نے کسٹمرز پر ابلتا ہوا گرم پانی پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک چونکا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ منیجر غصہ میں آپے سے باہر ہوکر کسٹمرز پر ‘ابلتا ہوا گرم پانی’ پھینک رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 جون کو امریکہ کے شہر ڈلاس کے مقامی فاسٹ فوڈ فرنچائز میں اس وقت پیش آیا جب دو گاہکوں نے ڈرائیور تھرو پر مسلسل دوسری بار آرڈر غلط ملنے پر اس کی شکایت ریسٹورنٹ منیجر سے کی۔

- Advertisement -

کسٹمرز نے بتایا کہ شکایت کرنے پر ریسٹورنٹ منیجر آپے سے باہر ہوگیا اور کچن سے ‘ابلتے ہوئے پانی’ کا جگ بھرا اور اسے کاؤنٹر پر آکر ہمارے اوپر پھینک دیا۔

منیجر پانی کا دوسرا جگ بھرنے کے لیے کچن میں واپس آتی دکھائی دی لیکن متاثرہ افراد اس کے دوبارہ سامنے آنے سے پہلے ہی وہاں سے بھاگ گئے۔

اس واقعے کے بعد متاثرین نے 13 جولائی کو ہرجانے کے لیے ہوٹل کے خلاف 10 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ابلت ہوا پانی گرنے سے وہ شدید جھلس گئے اور انہیں ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑی۔

مدعی برٹنی ڈیوس اور اس کی بھانجی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے آرڈر کو درست کرنے کے لیے دو بار ڈرائیو تھرو کے ذریعے چکر لگایا لیکن مینیجر اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں تھا۔

خاتون مینیجر کے پانی کے جگ کے ساتھ حاضر ہونے سے پہلے ایک کارکن نے مبینہ طور پر بھانجی کو لڑائی کا چیلنج بھی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں