پیر, جون 24, 2024
اشتہار

خاتون سیکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی اداکارہ و بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت کو خاتون سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ریاست ہماچل پردیش کے حلقے منڈی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ کے ساتھ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا تھا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ کنگنا رناوت نئی دہلی روانہ ہونے کیلیے اپنے عملے کے ہمراہ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں تلاشی لینے کیلیے روکا گیا اور اس دوران خاتون سکیورٹی اہلکار نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

- Advertisement -

خاتون سکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد خاتون سکیورٹی اہلکار کو معطل کردیا گیا اور انہیں اب قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، تاہم اب سیکیورٹی اہلکار نے اداکارہ و سیاست دان کو تھپڑ مارنے کی وجہ بھی بتادی۔

تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کلوندر کور نے کہا ہے کہ ماضی میں کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا پھر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے اُنہیں تھپڑ مار دیا۔

خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بیان دیا تھا کہ کسان احتجاج میں 100 روپے کے لیے بیٹھے ہیں، جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا تو میری والدہ بھی اس احتجاج میں بیٹھی احتجاج کر رہی تھیں

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کا تعلق کسان گھرانے سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں