اشتہار

آرڈر میں تاخیر کیوں ہوئی؟ گاہکوں نے ریسٹورنٹ ملازم کی درگت بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہریوں نے آرڈر میں تاخیر ہونے پر ریسٹورنٹ ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اکثر و بیشتر ریسٹورنٹ میں آرڈر کچھ تاخیر کا شکار ہوجاتا ہے جس پر گاہک اور ریسٹورنٹ عملے میں کبھی کبھی تھوڑی بہت گرما گرمی بھی ہوجاتی ہے لیکن اکثر کسٹمر کی جانب سے ہی ریسٹورنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر عملے کی جانب معذرت بھی کی جاتی ہے۔

ان تمام پہلوؤں کے باوجود امریکی شہر نیویارک میں دو شہریوں نے ریسٹورنٹ 22 سالہ ریسٹورنٹ ملازم کو آرڈر لیٹ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان آرڈر ملنے میں تاخیر ہونے پر شدید طیش میں آگئے اور کاؤنٹر پھلانگ کر 22 سالہ ملازم کے پاس گئے اور گھوسوں اور لاتوں سے پیٹنے لگے، اس دوران ایک شخص نے چاقو نکالا اور نوجوان پر وار شروع کردئیے۔

دیگر ملازمین کی مداخلت کے باعث نوجوان کو گہرے زخم نہیں آئے تاہم اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے شہریوں سے ملزمان کو شناخت کرنے اور گرفتار کروانے میں مدد مانگی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں