تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ضعیف خاتون کو اتارتے ہی ایمبولینس زبردست دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

برطانیہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عین اس وقت دل دہلا دینے والی آگ لگ کر دھماکا ہوتا ہے جب اس سے ایک 91 سالہ ضعیف خاتون کو اتارا جاتا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی سٹیفورڈشائر میں ضعیف خاتون کو جیسے ہی تارا گیا، ایمبولینس میں ڈرائیور کی جگہ سے دھواں اٹھنے لگا، اور پھر اگلے حصے میں آگ لگ گئی، کچھ ہی لمحے بعد ایک زبردست دھماکا ہوا اور پوری کی پوری گاڑی زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینس آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی، ملبہ دور دور تک جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے اس خوف ناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گھر کو کافی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق 14 مارچ کو 91 سالہ ضعیف خاتون کو ایک نجی ایمبولینس میں اسپتال سے چھٹی دیے جانے کے بعد ان کے گھر پہنچایا جا رہا تھا، جب مطلوبہ مقام پر ایمبولینس پہنچی تو گاڑی میں سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا، خاتون کو وہیل چیئر پر ایمبولینس سے نیچے اتار کر گھر پہنچایا گیا، اس دوران گاڑی کے بونٹ سے دھواں بڑھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دھماکا اتنا طاقت ور تھا کہ ایمبولینس کی چھت پھٹ گئی، اور وہ تقریباً 50 فٹ تک ہوا میں اڑی، جب کہ گاڑی کے پرزے دور دور تک گئے۔ واقعے کے بعد فائر فائٹرز بروقت جائے وقوعہ پر پہنچے اور شعلوں کو پڑوسی املاک تک پھیلنے سے پہلے بجھانے میں کامیاب ہوئے۔

آگ سے پیدا ہونے والی گرمی اتنی شدید تھی کہ وہاں قریب کھڑی گھر کے مالک کی ہونڈا سِوک کا پچھلا حصہ پگھل گیا، جب کہ ان کے کمرے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے پردے جل گئے۔ واقعے کے وقت گھر کا مالک ڈیوڈ اور ان کی اہلیہ مارلن چائے پی رہے تھے جب انھوں نے ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی اور اپنے سامنے والے باغ کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں لیتے دیکھا۔

Comments

- Advertisement -