کراچی: سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے والا جیالا ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے والا جیالا آغا جاوید حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
[bs-quote quote=”پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے آغا جاوید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ڈاکٹر آغا جاوید حسین پی پی کے رہنما آغا ماجد کے بھائی تھے، انھوں نے 2008 میں سندھ اسمبلی میں ارباب غلام رحیم کو اس وقت جوتا مارا تھا جب وہ حلف اٹھانے کے لیے ایوان میں آئے تھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آغا ماجد کے بڑے بھائی جاوید حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور ہم دردی کا اظہار کیا۔
My elder brother Dr. Agha Javed has passed away in Road accident. Please remember him in your prayers. pic.twitter.com/ax5LDh70hH
— Majid Agha (@Majid_Agha) November 4, 2018
قبل ازیں پولیس کے بیان کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی کے قریب ایک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں کہا گیا کہ وہ پیپلز پارٹی کا کارکن تھا۔