تازہ ترین

مسجد سے جوتے چوری کر کے آن لائن بیچنے والا چور پکڑا گیا

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مسجد سے جوتے چوری کرنے کے بعد انہیں آن لائن فروخت کرنے والا چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

شہریوں نے دیپالپور میں مسجد سے جوتے چوری کرنے والے کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہریوں نے ملزم پر تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

متعلقہ: لاہور میں مسجد سے ایک لاکھ روپے کے جوتے چوری

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل ریکارڈ سے چوری کے جوتے آن لائن بیچنے کا انکشاف ہوا، ملزم پہلے بھی مسجد ابوبکر حیدر مارکیٹ سے جوتے چوری کرتے پکڑا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اچھے برانڈ کے جوتے چوری کر کے واٹس ایپ کے ذریعے بیچتا ہے، ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بااثر گھرانے سے ہے اور آئس کا نشہ کرتا ہے۔

ڈی پی او منصور امان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

سال 2019 میں لاہور کی ایک مسجد سے نمازیوں کے ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری کر لیے گئے تھے۔

متاثرہ شہریوں نے تھانہ سول لائن میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ نماز پڑھ کر باہر نکلے تو مسجد سے جوتے چوری ہو چکے تھے جس پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -