لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لاہور پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر کسی نے ان پر جوتا پھینک دیا۔
اطلاعات کے مطابق شیخ رشید احمد پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرنا چاہی تو اسی دوران کسی نے ان پر جوتا اچھال دیا تاہم وہ انہیں لگا نہیں۔
جوتا پھینکے جانے کے بعد اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ جوتا پھینکا گیا نہ میں نے دیکھا تاہم وہاں موجود صحافیوں نے کہا تو ٹھیک ہی کہا ہوگا۔
اینکر پرسن نے انہیں بتایا کہ اس بات کی ویڈیو موجود ہے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ شرارت ان لوگوں کی ہے جو ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جو پاناما لیکس سے خوف زدہ ہیں۔
سعد رفیق کی جانب سے گلدستہ بھیجے جانے پر انہوں نے کہا کہ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ ایک اچھی بات کی ہے انہوں نے مجھے گلدستہ بھیجا میرا شکریہ ادا کرنا جوابی گلدستے سے کم نہیں۔
یہ پڑھیں: فائنل میں میرے ساتھ کچھ ہوا تو شریف برادران ساری عمر بھگتیں گے، شیخ رشید
واضح رہے کہ شیخ رشید نے آج بھی بیان دیا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں ان کے ساتھ کوئی مستی ہوئی تو نواز شریف اور شہباز شریف ساری عمر بھگتیں گے۔
یہ پڑھیں: پشاور زلمی کو سپورٹ کروں گا، شیخ رشید