اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

شعیب اختر اور جے سوریا، شعیب ملک نے سنایا دلچسپ قصہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے شعیب اختر اور جے سوریا سے متعلق دلچسپ قصہ سنادیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں سابق کپتان شعیب ملک نے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے فیصل آباد ٹیسٹ سے جڑا دلچسپ قصہ بیان کیا۔

شعیب ملک نے انضمام الحق کپتان تھے جے سوریا بیٹنگ کررہے تھے ان کی ڈبل سنچری ہونے والی تھی اور 80 اوورز کے بعد ہمیں نیا گیند ملنے والا تھا۔

گیند ریورس سوئنگ ہونا شروع ہوگئی تھی انضمام نے پوچھا شعیب اختر اوور کروے گے تو وہ کہنے لگے ہاں میں کرواؤں گا۔

انضمام الحق نے پوچھا فریش ہو ناں، شعیب اختر نے کہا بالکل فریش ہوں، شعیب اختر نے پہلا اوور کروایا ہی تھا کہ جے سوریا نے دو چھکے رسید کردیے۔

شعیب اختر اس کے بعد کہنے لگے کسی اور کو گیند دے دو۔

جے سوریا نے فیصل آباد ٹیسٹ میں 253 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں 33 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں