تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

میکسیکو : پولیس اور فوج پر فائرنگ، دس مسلح افراد ہلاک

میکسیکو میں مسلح افراد نے پولیس اور فوجیوں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دس مشتبہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست وسطی میکسیکو میں پولیس، فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دس مسلح افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

میکسیکو سٹی کی سرحد سے متصل ریاست میکسیکو کے استغاثہ نے بتایا کہ اس فائرنگ میں تین جاسوس بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت بہتر ہے، ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کو میکسیکو سٹی سے 80 میل (130 کلومیٹر) جنوب مغرب میں ٹیکسکا لٹلان قصبے میں اس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

استغاثہ نے بتایا کہ جاسوسوں نے جائے وقوعہ سے 20 رائفلیں، پستول اور فوج کی یونیفارم اور بلٹ پروف جیکٹیں قبضے میں لے لیں، یہ علاقہ منشیات کے گروہوں کی طرف سے اکثر قتل اور بھتہ خوری کا مرکز رہا ہے۔

Comments