تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیلی فورنیا میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ‘ دو ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور اور ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے ۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک مر د اور تین زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی مرد دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ خواتین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات جاری ہیں اور پولیس نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن تک آنے کے بجائے کسی اور پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

Comments

- Advertisement -