رحیم یار خان : دکاندار نے حاضر دماغی اور ہمت سے کام لیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہونے والے بچےکی جان بچالی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہیں ، جس کے باعث کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کی حادثات میں اب تک کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رحیم یار خان میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا، تاہم موقع پر موجود ایک دکاندار نے حاضر دماغی اور ہمت دکھاتے ہوئے بچے کو بچالیا۔
دکاندار نے کرنٹ لگ کر بیہوش ہونیوالے بچے کو پانی سے نکالا کر ہنگامی طبی امداد ’سی پی آر فراہم کی اور بچے کی جان بچ گئی۔
بچے کی جان بچانے پر والدین اور اہل علاقہ نے دکاندار کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے لاہورمیں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، رائیونڈ میں بجلی کے تار ٹوٹ کرگرگئے ، جس کے باعث کرنٹ لگنے سے راہگیرجاں بحق ہوگیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں گھرکی چھت گرنےسےچھ افراد زخمی ہوئے۔