کوئٹہ : بلوچستان میں کوروناکےبڑھتےکیسز کے پیش نظر شاپنگ مالز اور کاروباری مراکزرات10بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسزکےباعث حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے شاپنگ مالز،کاروباری مراکز 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے تاہم ہوٹلز اور ریسٹورنٹ رات12 بجے تک بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈورشادی ہالز میں ایس اوپیز پر 400 مہمانوں سےزائدکی اجازت نہیں جبکہ عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر حدیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔
خیال بلوچستان میں24گھنٹے میں کوروناپھیلاؤ کی شرح11.10فیصدرہی، بلوچستان میں24 گھنٹے میں 982 ٹیسٹ کئے گئے 109مثبت آئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد317ہوگئی، صوبے میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 964 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کوروناکے مصدقہ کیسزکی تعداد28229 اور کوروناسے صحتیاب افرادکی تعداد 26948 ہے۔