شورکوٹ: پتن روڈ باہوپل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شورکوٹ میں حادثے کا شکار بس لاہور سے لیہ کی طرف جارہی تھی، کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں گاڑی کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔
مانسہرہ : جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالیں، جن میں 2 خواتین 5 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔