ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے یوپی کے میرٹھ ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک گھر میں موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ کے سبب چار بچے لقمہ اجل بن گئے، جبکہ والدین شدید زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنتا کالونی میں جانی نامی شخص کے گھر میں ہفتہ (23 مارچ) کی رات موبائل فون کی چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث جانی نامی شخص کی بیوی ببیتا اور چار بچے ساریکا (10)، نہاریکا (8)، سنسکار عرف گولو (6) اور کالو (4) شدید طور پر جھلس گئے۔

- Advertisement -

بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں رات دیر گئے نہاریکا اور گولو چل بسے جبکہ ساریکا اور کالو اتوار کے روز زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس افسر کے مطابق جانی کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ببیتا کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ایمس ریفر کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں