تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کیا لمبے قد والوں کو کامیابی جلد ملتی ہے؟

کیا لمبے قد والے افراد کو کامیابی زیادہ ملتی ہے؟ یہ ایسا سوال ہے کہ جو چھوٹے قد کے حامل افراد کے ذہن میں موجود رہتا ہے مگر  ماہرین نے اس کی بڑی وجہ بیان کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معاشرے کے اس اہم موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے بتایا کہ اللہ تعالی نے ہر قسم کے انسانوں کو پیدا فرمایا ہے، قد کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف صورت حال ہے، امریکا میں اوسط قد پانچ فٹ دس انچ ہے، چین اور تائیوان میں کم قد والے افراد ہیں، جبکہ پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے قد اوسط ہیں۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ عورتوں کے مقابلے میں مرد حضرات کا قد تھوڑا زیادہ ہوتا ہے، سائنسی تجربات سے ثابت ہوچکا ہے کہ لمبے قد کے حامل افراد میں خود اعتمادی زیادہ ہوتی ہے، وہ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک اور ان کی شخصیت میں نکھار ہوتا ہے، مگر چھوٹے قد والے افراد کی صلاحیتوں کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔

صدر پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی کے مطابق چھوٹے قد کے حامل افراد ہمارے ملک کے چیف جسٹس بھی رہے، چھوٹے قد والے افراد دنیا کے بڑے بڑے لیڈر بنے، یہی نہیں انہوں نے بڑی بڑی ایجادات کیں، ان کا آئی کیو لیول بڑے قد والے شخص سے بہتر ہوسکتا ہے، اس صورت حال کو مادی سوچ کے بجائے تعمیر ی انداز میں دیکھیں ،میری نظر میں قد سے متعلق صرف آپ کی دماغی حالت کا ہے۔

میزبان کی جانب سوال کیا گیا کہ دیواروں پر قد بڑا کرنے سے متعلق بڑے بڑے دعویٰ کئے جاتے ہیں؟ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، جس پر ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ میرے نزدیک یہ سب مفروضوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، چھوٹا قد ہونے کی ایک وجہ بچپن میں مناسب خوراک میسر نہ آنا ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قد کے بجائے انسان کی دوسری خوبیوں کو بھی دیکھنا چاہئے،ا س طرح کے مفروضوں میں الجھنے کے بجائے ہم معاشرے کو تعلیم یافتہ بنائیں اور ان میں آگاہی پیدا کریں۔Business Insiderباخبر سویرا میں میزبان سے سوال کیا گیا کہ چھوٹے قد والے افراد کی جانب سے قد بڑھانے کے لئے جو دوائیں استعمال کی جاتی ہیں، وہ ہمارے ہارمونز کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ جس پر ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ چھوٹے قد کے افراد احساس کمتری کا شکار ہوجائیں تو ان کی سوچ و فہم کو بہتر کیا جائے، انہیں احساس دلایا جائے کہ وہ بھی دنیا میں بہت کچھ حیرت انگیز کرسکتے ہیں۔

اگر چھوٹے قد کے باعث آپ کی سوچ منفی سوچ ہونے لگے تو اعتدال میں رہتے ہوئے اپنی قابلیت کو بروئے کار لائیں، مثبت سوچ رکھیں، ہر حالت میں خوش رہے، اس کے علاوہ کئی طریقے ہیں جس کے باعث ہم خوش رہ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -