جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس اہلکاروں نے شہری کو اغوا کر کے5 لاکھ روپےتاوان وصول کرلیا، شہری کو اغوا کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آگئی، کورنگی مہران ٹاؤن سےشہری کواغوا کر کے5 لاکھ روپےتاوان وصول کیاگیا

واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری ندیم کی مدعیت میں تھانا کورنگی صنعتی ایریا میں درج کرلیا ہے، شہری کواغواکیےجانےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کر لی ہے۔

- Advertisement -

فوٹیج میں پولیس کی وردی میں ملبوس2افراد سمیت دیگرکودیکھاجاسکتاہے اور سادہ لباس ایک ملزم کواسلحہ سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ 15 ستمبر کی شب کار اور موٹر سائیکلوں پرسوارافرادنےہوٹل سےاغواکیا اور اغواکرتےہی میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مجھے ملزمان گاڑی میں گھماتے رہے 10لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا، رقم نہ دینے پر مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

شہری ندیم نے کہا کہ اغواکاروں سے5لاکھ روپے پر معاملات طے ہوئے، رقم لینےکیلئےاہلخانہ کو ناتھا خان پل کےقریب پیٹرول پمپ پر بلوایا گیا اور رقم وصول کرنے کے بعد کچھ فاصلے پر لے جاکر مجھے رہا کردیا گیا، مسلح افراد نے 4 گھنٹے تک مجھےیرغمال بنائے رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں