بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی قلت کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، بانڈڈ گوداموں سے 358,000 ٹن خوردنی تیل کی لفٹنگ روک دی۔

تفصیلات کے مطابق خوردنی تیل کو ضروری اشیاء کی فہرست سے فوری طور پر خارج کردیا گیا ہے۔

ذرائع کسٹمز کا کہنا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ گوداموں سے تین لاکھ اٹھاون ہزارٹن خوردنی تیل کی لفٹنگ روک دی ہے، بینک ایل سی کھولنے اور دستاویزات کی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کر رہے ہیں۔

جس کے باعث ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بینکوں کے پاس ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے تیل پروڈیوسر پام آئل، سویا بین آئل اور سورج مکھی سے محروم ہورہے ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافے سے عوام پریشان ہے, آٹا ایک سو ساٹھ روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری آٹے کیلئے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

اسی طرح مرغی کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے، لاہور میں مرغی کا گوشت ساڑھے چھ سو، پشاور میں چار سو روپے کا ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں