دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے، ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر، سرگیری سوبر ایوارڈ کے بعد ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے سال دو ہزار بائیس کے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے دو،جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا ایک ایک کھلاڑی ہے، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس کٹیگری میں جگہ نہ بناسکا۔
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔
بین اسٹوکس
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پہلا نمبر انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا ہے، آل راؤنڈر نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کے 15 میچز میں 870 رنز اور 26 وکٹیں حاصل کیں ، یہی نہیں ان کی کپتانی میں انگلش ٹیم نے 9 ٹیسٹ میچز جیتے۔جونی بیرسٹو
انگلینڈ کے اوپنر بیٹر جونی برسٹو رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں چھائے رہے، انہوں نے 10 ٹیسٹ میچز میں 1061 رنز بنائے، ان کی یادگار کارنامہ برمنگھم ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کرنا تھا جو انہوں نے انڈیا کے خلاف بنائی، برسٹو کی اس کاوش کے باعث انگلش ٹیم ٹیسٹ میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی۔
🏴 Two England superstars
🏏 Australia's classy opener
🔥 Bowler with 47 wickets in only nine TestsShortlist for the ICC Men's Test Cricketer of the Year 2022 award 👇https://t.co/NLMBbcMLkc
— ICC (@ICC) December 31, 2022
عثمان خواجہ
آسٹریلیا کے اوپنر بیٹر عثمان خواجہ نے 11 میچز میں 1080 رنزاسکور کئے، انہوں نے طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کیا اور ایشز سیریز کے آخری میچ میں دونوں اننگز میں کینگروز کے خلاف سینچریاں اسکور کیں تھی۔
کگیسو ربادا
جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں اپنے نام کیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 انگلش کھلاڑیوں کا ٹھکانہ لگایا، دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ربادا نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔