اشتہار

مشہور فٹبالر نے اپنی والدہ کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

میسوری : امریکا میں فٹ بال کے ایک سابق کھلاڑی نے اپنی والدہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، ملزم نے بعد ازاں خود کو پولیس سے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست میسوری میں کالج ٹیم کے ایک سابق فٹبال کھلاڑی جیلن جانسن نے اپنی ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

سینٹ لوئس کے نواحی علاقے کے رہائشی ملزم نے اپنی والدہ مونیکا میک نکولس جانسن پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گھر کے پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہورہی تھی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بیٹے جیلن جانسن نے سمجھا کہ کوئی اس کے گھر میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے جس پر مغالطے میں اس نے گولی مار دی۔

 mistaking

پولیس کا کہنا ہے کہ25 سالہ ملزم جیلن جانسن کو بعد میں احساس ہوا کہ اس نے جسے گولی ماری کوئی اور نہیں اس کی اپنی والدہ ہے تو غم کے باعث سکتے میں آگیا۔

بعد ازاں اس نے خود ریسکیو ادارے اور پولیس کو واقعے سے مطلع کرکے اپنی گرفتاری دے دی، ملزم جیلن جانسن اور اس کی دوست نے مقتولہ کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم مونیکا میک نکولس جانسن گھر میں ہی چل بسیں۔

crying

اس المناک واقعے کے بعد سے جیلن جانسن بہت زیادہ پشیمان اور نمناک ہیں۔ جیلن کے وکیل ولیم گولڈسٹین نے بتایا کہ جیلن جانسن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ وکیل کے مطابق ان کے مؤکل نے بندوق کی نوک پر لٹنے کے بعد اپنے دفاع کے لیے گھر میں بندوق رکھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ریاست میسوری میں شہریوں کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے کی قانونی اجازت ہے۔ قانون ریاستی شہریوں کو قانونی طور پر آتشیں اسلحے کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے اگر انہیں خوف ہو کہ ان پر ریاست کے ‘اسٹینڈیور گراؤنڈ’ قانون کے تحت حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں