تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

’پی ٹی آئی کی حکومت رہتی تو ستمبر میں آئی ایم ایف کی چھٹی کرادیتے‘

سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت رہتی تو ستمبر تک آئی ایم ایف کی چھٹی کرا دیتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی میں مزمل اسلم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ جاتی تھی اور اپنے لوگوں کا تحفظ کرتی تھی، لیکن موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو مانا۔ آنے والے دنوں میں ٹیکسز کی بھرمار ہونے جا رہی ہے جب کہ گیس بھی 53 فیصد مہنگی ہونے والی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ دسمبر اور جنوری میں آئی ایم ایف نے ہمارے لیے بہت اچھی رپورٹ لکھی تھی، اچانک اس کی رپورٹیں تبدیل ہوگئیں، اس کی بھی جاری کردہ رپورٹ صرف ایک چورن ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کرتے وقت کہا تھا کہ مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہوگی،4 ماہ میں9.4 بلین مزید قرضہ بڑھ چکا ہے، ڈالر ایک دو دن کی تنزلی کے بعد پھر سے تناور ہو رہا ہے، 2 ماہ میں سیلز ٹیکس منفی میں چلا گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمت میں مزید اضافہ نہیں ہونا چاہیے، ہمیں روس سے سستا تیل درآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیلاب کا سامنا ہے، حکومت بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھائے، حکومت اور ہم سب کو مل کر سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنا ہوگا، قوم کو بھی اکٹھا ہونا پڑے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے ٹیلی تھون میں ساڑھے 5 ارب روپے جمع کیے ہیں جو سیلاب متاثرین پر خرچ کیے جائیں گے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ملک کے معاشی اعشاریے خراب نظر آرہے ہیں، انہوں نے سیلاب کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 17 روپے اضافہ کردیا، یہ ہمیں بتائیں ملک بچانے آئے تھے یا ڈبونے آئے تھے؟ ہمارے حساب سے اس سال منفی گروتھ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -