ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

حکمرانوں نے 3ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، شوکت ترین کا ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک ٹرن اراؤنڈ پاکستان پروگرام دے رہی ہے جو پہلے بھی دوبار دیا جاچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پلاننگ کے وزیر احسن اقبال ایک ٹرن اراؤنڈ پاکستان پروگرام دے رہے ہیں، یہ پروگرام اسی طرز کا ہے جو پہلے بھی دوبار دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا پروگرام 2010کا دوسرا2025کا وژن تھا، پروگرام کے تحت برآمدات نے5سال میں 50 ارب ڈالر پر ہونا تھا، اور 10سال میں برآمدات 100ارب ڈالر ہوجائیں گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 5سال کے اختتام پر برآمدات 50ارب ڈالر نہیں ہوسکیں، برآمدات 25ارب ڈالر سے21ارب ہوئیں اورآخری سال میں ساڑھے24ارب ڈالر ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے محنت کی،2سال میں جی ڈی پی گروتھ17سال میں سب سے بلند سطح پر تھی، پی ٹی آئی دور میں زراعت اور صنعتی پیدوار کی پیداوارکی شرح سب سے زیادہ تھی۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی دور میں سروسز کی شرح اور برآمدات بلند ترین سطح پر ترسیلات اور ٹیکس وصولی بھی سب سے زیادہ تھی۔

شوکت ترین نے کہا کہ تین ماہ میں انہوں نے معیشت کا بیڑہ غرق اور ڈاؤن ٹرن پیدا کیا، تجویز ہے کانفرنس میں بیٹھیں دیکھیں معیشت کو ترقی کی طرف کیسے واپس لے کر جانا ہے، یہ بھی دیکھیں کہ معیشت کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں