جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

"کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟” ڈیرن سیمی نے یہ جملہ کب استعمال کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے راولپنڈی ایکسپریس کی باؤنسر دیکھ کر دل میں کیا سوچا تھا، جانئے ان کی زبانی

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا کہ جب میں نے سال دو ہزار چار کی چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو کیا تو مجھے یاد ہے کہ پاکستان ہیمپشائر کے روز باؤل گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل تھا، پاکستان کے پاس محمد سمیع ، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے فاسٹ بولر موجود تھے۔

ڈیرن سیمی نے بتایا کہ میچ کے دوران شعیب اختر نے برائن لارا کو بائونسر مارا، جس کے باعث برائن لارا تقریبا بیہوش ہوکر گر گئے تھے، میں ڈریسنگ روم میں یہ ماجرا دیکھ رہا ہے، اس وقت میں انیس سال کا تھا،اس وقت میں نے خود سے سوال پوچھا کہ کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں؟
یاد رہے کہ شعیب اختر نے ستمبر 2004 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں برائن لارا کو خطرناک باؤنسر کرائی تھی جو ان کے سر پر لگی تھی لارا اس کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

- Advertisement -

برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے، ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔

شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں خطرناک بولنگ اسپیل کرتے ہوئے متعدد بلے باز جن میں گیری کرسٹن، گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو اپنی طوفانی باؤنسر سے پریشان کیے رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں