بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

شوکاز نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جاری کیا گیا ہے جس میں 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت مقرر کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن 23 اگست کو سماعت کرے گا۔

2 اگست کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی، پارٹی نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، 13 اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے ردعمل میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز کا مفصل اور بھرپور جواب دیں گے، پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے شفاف طریقے سے فنڈریزنگ کی، عمران خان کا دامن کل بھی صاف تھا اور آئندہ بھی صاف رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا: ’اوورسیز پاکستانیوں کو ناراض کرنے کے عزائم ہمیشہ ناکام رہیں گے، الیکشن کمیشن کی جانبداری عیاں ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن نے 8 کیسز میں ہمارے خلاف فیصلہ دیا، فیصلوں کے خلاف عدالتوں میں گئے اور ان کے فیصلے مسترد ہوئے‘۔

اہم ترین

مزید خبریں