پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں نے موجودہ حکومت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
سینئر اداکار خالد انعم اور صبا فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کل 11 جنوری بروز ہفتے کو امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
خالد انعم نے کہا کہ ہم اس بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی اور موجودہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف 11 جون شام 5 بجے لبرٹی چوک پر احتجاج کررہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ آئیے۔
انہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور مہنگائی نامنظور کا نعرہ بھی لگایا۔
11 جون بروز ہفتہ شام 5 بجے طارق روڈ لبرٹی چوک
ہمارے ساتھ سب نکلیں اس مہنگائی کے خلاف اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف
امپورٹڈ حکومت نامنظور مہنگائی نامنظور ۔خالد انعم
#TariqRoadOnJune11 pic.twitter.com/KnlgRTJcZq— PTI (@PTIofficial) June 9, 2022
دوسری جانب صبا فیصل کا کہنا ہے کہ اس وقت میں بہت اہم مسئلے پر توجہ دلارہی ہوں جو ہماری عوام کی بنیادی ضروریات زندگی ناممکن ہوچکا ہے ۔‘
انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک پر شام 5 بجے 11 جون کو احتجاج کیا جائے گا آئیے ہمارا ساتھ دیں اور ملک کو مہنگائی کی لعنت سے نجات دلائیں۔
Mehangaye Na manzoor pic.twitter.com/YbqwFD6yic
— Misbah Ishak Khalid (@Misbah_ik) June 8, 2022