تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خواتین و بچوں پر ظلم و زیادتی کیخلاف شوبز ستارے بھی سڑکوں پر آگئے

کراچی : خواتین و بچوں پر ظلم و زیادتی کے خلاف پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے انتہائی المناک واقعات رونما ہوئے جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا اور جہاں اس ظلم کے خلاف ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص سراپا احتجاج ہے وہیں شوبز اسٹار بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے باہر شوبز کے نامور اسٹارز کا بڑا مظاہرہ ہوا جس میں عدنان صدیقی، ماہرہ خان، ثروت گیلانی، عائشہ عمر نے شرکت کی جبکہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفا و دیگر بھی اس ظلم و زیادتی کے خلاف شریک تھے۔

زیادتی و قتل کا نشانہ بننے والی 5سالہ مروہ کے والد بھی شریک تھے، مظاہرین نے زیادتی کرنے والے درندوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز پی آئی بی کالونی سے پانچ سالہ مروا نامی بچی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد درندوں نے پھول جیسی بچی کو سر بھاری چیز مار کر قتل کرکے کیمیکل سے جلا دیا تھا۔

دوسرا المناک واقعہ لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں ایک نشے کی حالت میں دو ڈاکووں نے تین بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ان دو تین دنوں میں بچوں سے زیادتی کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -