جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عید پر شوبز ستارے کس پہناوے میں جگمگائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر جوش و خروش سے منائی جارہی ہے اور اس پرمسرت موقع پر فنکار برادری بھی کسی طور پیچھے نہیں ہے۔

عید پر انسٹاگرام یا فیس بک ٹوئٹر، سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہی سلیبرٹی حضرات نت نئے جدید انداز سے سجے ملبوسات میں جگمگاتے نظر آتے ہیں، یہی انداز آگے آنے والی تقریبات میں مداحوں کے لیے ٹرینڈ بن جاتے ہیں۔

آئیں دیکھیں کہ کس شوبز اسٹار نے کس دلکش لباس کا انتخاب کیا ہے۔

- Advertisement -

سارہ خان

شوبز کی مقبول جوڑی اور اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت عید کی تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں سارہ کو فلک کے ہمراہ ہنستے مسکراتے پنک رنگ کے ہلکے اور گہرے امتزاج کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کبریٰ خان

شوبز کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور کمنٹ میں لکھا کہ میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک، آپ سب کی عید آپ کی افطاری کی پلیٹ سے زیادہ خویوں بھری ہو، آمین۔

درفشاں سلیم

اداکارہ درفشاں سلیم نے خوبصورت لہنا پہنا اور لکھا کہ مداحوں کو عید مبارک ہو۔

ہانیہ عامر

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ہالا کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سبز رنگ کے کام والے لباس میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیمل خاور عباسی

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے ننھے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں زرد رنگ کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں