جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

طیارہ حادثے نے شوبز اسٹارز کو افسردہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی، پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 42 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثے نے فنکار برادری کو افسردہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے نے شوبز اسٹارز کو غمزہ کردیا، فنکار برادری نے اندوہناک حادثے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لواحقین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ طیارہ حادثے کی خبر پر یقین نہیں آیا، میرا دل ٹوٹا ہوا ہے رواں سال ہم کتنی آزمائشیں برداشت کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ ’اس حادثے میں سے متاثرہ تمام اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا اور دنیا کے رخصت ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں اور حادثے میں زخمی افراد کے لیے بھی دعا کریں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے دعا گو ہوں جنہیں ہم نے کھو دیا۔

علاوہ ازیں اشنا شاہ، فیصل قریشی، ہمایوں سعید ودیگر اداکاروں نے بھی ایئر بس 320 کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 42 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کیا،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں