پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

شردھا کپور نے سعودی عرب میں ایوارڈ شو کیلئے برقعے کی طرز کا لباس پہنا، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سعودی عرب میں ایوراڈ شو میں شرکت کرنے لیے خصوصی طور پر برقعے کی طرز کا لباس پہنا۔

شردھا کپور نے حال ہی میں ریاض میں سعودی عرب میں جوائے ایوارڈز میں شرکت اور ان کے شاندار انداز اور لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی، معمول کے لباس سے ہٹ کر فلم استری 2 کی اداکار نے عبایا سے متاثر لباس کا انتخاب کیا۔

- Advertisement -

روایتی برقعے کی طرز پر بنا ہوا یہ جدید خوبصورت سوٹ ان پر خوب جچ رہا تھا، ان کا لباس مشرقی وسطیٰ کے اسٹائل اور ثقافت سے کافی ملتا جلتا تھا۔

جوائے ایوارڈز سے شردھا کپور کے عبایا سے متاثر گاؤن کی تصاویر اور ویڈیوز نے فیشن کے دلدادہ صارین کو تیزی سے اپنی گرفت میں لے لیا۔

شردھا کپور نے ’پاپا رازی‘ سے بچنے کیلیے شاہ رخ کا سہارا لے کر غلطی کردی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں