بالی ووڈ کی فلم کی معروف جوڑی اداکارہ شردھا کپور اور اداکار ادتیا رائے کپور کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
فلم ’عاشقی‘ میں جلوہ گر ہونے والے شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور کی آن اسکرین جوڑی سپر ہٹ قرار پائی تھی اس فلم کے بعد دونوں اپنے فلمی کردار ’راہول‘ اور ’آروہی‘ کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔
اس فلم کے دونوں نے 2016 میں ہی آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’اوکے جانو‘ میں کام کیا، یہ فلم 2017 میں سنیما گھروں کی زینت بنی اس پروجیکٹ کے بعد دونوں ہی ایک ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔
View this post on Instagram
اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں راہول اور آروہی کے رومانوی ریونین کے چرچے ہورہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 24 ستمبر کر ایک تقریب میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
ویڈیو میں ادتیا رائے کپور نے ممکنہ طور پر شردھا کو ’آروہی‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر شردھا نے موڑ کر انہیں دیکھا اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پرستاروں کو فلم ’عاشقی 2‘ کی بارش میں فلمایا گیا دونوں ستاروں کا رومانوی سین یاد آگیا۔