بھارتی اداکارہ شردھا کا اپنی سہیلی کی شادی کی تقریب میں شوخ و چنچل انداز اپناتے ہوئے رقص کرنے کی ویڈیو وائر ل ہوگئی۔
شردھا کپور کی سہیلی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں انہیں سہیلیوں کے ساتھ موج مستی اور رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ اسٹیج پر ناچتی گاتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں شردھا بطور ‘برائیڈز میڈ’ اپنی دیگر سہیلیوں کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور دولہا کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
زیرِ گردش اس ویڈیو میں شردھا کپور بالی وڈ گیت ‘مجھ سے شادی کروگی’ پر سامنے بیٹھی دلہن کی جانب دیکھ کر اسٹیپس دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ آخر میں دلہن بھی اس رقص میں شامل ہوتی نظر آرہی ہے۔