منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شردھا کپور نے بالی وڈ کے تینوں خانز کیساتھ اب تک فلم نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلم ’عاشقی 2‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور 15 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’استری 2‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں تاہم اداکارہ نے اب تک بالی وڈ کے تینوں خانز میں سے کسی کے ساتھ کام نہیں کیا۔

شردھا کپور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو فلمیں آفر کی جاتی ہیں، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ کردار کافی پُرجوش نہیں ہے یا کردار آپ کو چیلنج نہیں کرتا ہے تو آپ اس کردار کو چھوڑ دیتے ہیں۔

’عاشقی 2‘ کی اداکارہ نے بتایا کہ میں اس قسم کے کام کا انتخاب کرتی ہوں اور اس کے بارے میں میں بالکل واضح ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھی فلموں کا حصہ بننا پسند کرتی ہوں جن کی کہانیاں بھی متاثر کُن ہوں، ساتھ ہی اچھے ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر اچھا کام کرنے کی خواہاں ہوں۔

شردھا کپور کا کہنا تھا کہ اگر بائی پراڈکٹ اچھے اداکاروں یا بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے تو مجھے اس کیلیے ہاں کہنے میں خوشی ہوتی ہے۔

شردھا کپور کی فلم ’استری 2‘ نے ریلیز سے اب تک 254.55 کروڑ روپے کا زبردست بزنس کیا ہے۔

فلمسازوں نے فلم کی کامیابی کا جشن منانے کیلیے چند روز قبل ممبئی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ اداکارہ نمرت کور نے یادگار لمحات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔

’استری 2‘ میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں